فرقہ پرستی کی آگ لگانے والے خود اسی آگ میں فنا ہوجائے گیں
مولانا سید ارشد مدنی
دیوبند : 28؍ مئی 2022ء
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں اشارہ کیا کہ مستقبل میں جمعیۃ ایک ہوسکتی ہیں ۔ جمعیۃ علماء ہند کے دو روزہ دیوبند اجلاس کی دوسری نشست میں خصوصی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب بات ہے کہ ہم دونوں (مولانا محمود مدنی) ایک دوسرے کو صدر کہہ رہے ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ ممکن ہے یہ صورت حال تبدیل ہوجائے ۔ ملک کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آگ لگانے والے خود فنا ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ چاہتا ہے کہ مسلمان مشتعل ہوکر سڑکوں پر اتریں اور تصادم ہو ہمیں اس سازش سے خبردار رہنا ہے ۔ میں زور دے کر کہتا ہوں کہ سڑکوں پر نہ اتریں ہمارا مقابلہ عوام سے نہیں سرکار سے ہے ، سرکار کو چاہیے کہ وہ سری لنکا کے حالات سے سبق لے اور کشیدگی کی فضا پیدا نہ کرے ہم اس صورتحال کا مقابلہ عدالتوں میں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ اقلیت کبھی اکثریت سے لڑکر کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ بھائی چارہ اور محبت سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے آخر میں پھر کہا کہ جلد ہی آپ کو خوشخبری ملے گی ۔
Deoband: May 28, 2022
Maulana Syed Arshad Madani, President of the Jamiat Ulema-i-Hind, clearly indicated that the Jamiat could be one in the future. Addressing a special session of the second session of the two-day Deoband meeting of the Jamiat Ulema-i-Hind, he said that it was strange that both of us (Maulana Mahmood Madani) were calling each other President. Maulana said that this situation may change. Commenting on the situation in the country, Maulana said that the arsonists would perish.
"A section wants Muslims to take to the streets in a rage and clash. We have to be aware of this conspiracy," he said. I urge you not to take to the streets. Our competition is not with the people but with the government. The government should learn from the situation in Sri Lanka and not create an atmosphere of tension. We will fight this situation in the courts. "I am sorry to say that the minority can never succeed by fighting the majority," he said. The politics of hate can be countered by brotherhood and love. He finally said that you will soon have good news.
Comments